لاہور :شیعہ سیفٹی نے سی سی ٹی وی کنٹرول روم قائم کردیا
لاہور :شیعہ سیفٹی نے سی سی ٹی وی کنٹرول روم قائم کردیا
شیعہ سیفٹی آرگنائزیشن
کے زیر اہتمام لاہور امامبارگاہ میں سیکورٹی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے
سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا افتتاح کیا گیا اس موقع پر سیکرٹری جنرل شیعہ
سیفٹی سیرت عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بقاء شیعہ سنی اتحاد کو فروغ
دینے میں ہے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سیکورٹی کے نظام کی بہتری کیلئے عوام
کو آگاہی دیتے ہو کہا کہ شیعہ سیفٹی نے محرم سے قبل جامعہ سیکورٹی کے نظام
کے جال کو ملک بھر میں پھیلا دے گی اور دشمن کو انکے عزائم میں رسوا کردیں
گے ملت تشیع پاکستان کو وحدت و یگانگت کی فضاء کو عام کرنا ہوگا کیونکہ
وحدت میں ہی ملت کی بقاء اور دشمن کی ناکامی ہے
تقریب میں اعلیٰ پولیس
افسران نے شرکت کی انہوں نے شیعہ سیفٹی کی کارکردگی کو سراہا۔اس تقریب میں
شہداء کے ورثاء نے بھی شرکت کی تقریب کے آخر میں شہداء کے ورثاء میں
اعزازی شیلڈ بھی تقسیم کی گئی
پولیس افسران میں اے سی علی شہزاد، ایس
پی شفیع ڈوگر جبکہ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب حیدر مرزا اور مجلس وحدت مسلمین
کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسد نقوی بھی شرکت کی